کے سی آر نے صرف دو دن اسمبلی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے 57 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بطور تنخواہ حاصل کرلی !

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے انکشاف کیا کہ چندرشیکھرراو نے اسمبلی میں صرف دو مرتبہ حاضر ہوتے ہوئے 57 لاکھ سے زائد رقم کی تنخواہ حاصل کی ہے

 

۔ ریاستی اسمبلی میں چیف منسٹر نے بتایا کہ چندرشیکھرراو اب تک دو مرتبہ ہی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔ ایک رکن اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے چندرشیکھرراو نے دسمبر 2023ء سے 28 فروری 2025ء تک تقریباً 15 مہینے تنخواہ حاصل کی ہے۔ تنخواہ کی یہ رقم حکومت نے انہیں ادا کی جو 57 لاکھ 84ہزار 124 روپے ہوئی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تنخواہ کی شکل میں حاصل کی گئی

 

۔ چیف منسٹر نے کہا کہ چندرشیکھرراو نے ان 15 مہینوں کے دوران اپنے حلقہ کا کہیں بھی دورہ نہیں کیا اور ریاست کے کسی بھی مقام پر نہیں گئے اور نہ ہی عوامی مسائل پر بات کرنے کے لئے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی لیکن انہوں نے تنخواہ برابر حاصل کرلی

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *