حرمین ایکسپرس دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں چھٹے نمبر پر۔ زائرین کے لئے بہترین سہولت

حیدرآباد ۔ کے این واصف

زائرین کے لئے حرمین ٹرین نے جدہ سے مکہ مکرمہ اور مکہ سے مدینہ منورہ کے درمیان سفر کو کم وقت مین آرام دہ اور آسان بنادیا ہے۔ اس سہولت سے لاکھوں افراد مستفید ہورہے ہیں۔  سعودی عرب کی حرمین ایکسپریس کا شمار دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں چھٹے نمبر پر کیا جاتا ہے جس کی فی گھنٹہ رفتار 300 کلو میٹرہے۔ جدید ترین سگنلز اور کمیونیکیشن کا نظام موجود ہے۔

 

سعودی خبررساں ادارے “ایس پی اے” کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مابین چلنے والی حرمین ایکسپریس سے جہاں عمرہ زائرین کو سہولت ہوئی وہاں ہائی ویزے پرٹریفک کا بوجھ بھی کم ہوا ہے۔حرمین ایکسپریس کا افتتاح شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سمتبر 2018 میں کیا تھا جو مشرق وسطی کی سطح پر محفوظ اور تیز رفتار ٹرانسپورٹ کا عظیم منصوبہ ہے۔

 

سعودی ریلوے کمپنی “سار” نے رمضان پلان کے تحت 3400 ریلوے سروسز فراہم کی ہیں جن کے تحت 1.6 ملین مسافروں کو سفری سہولت فراہم ہوگی۔ حرمین ٹرین مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کے مابین 449 کلو میٹر کی مسافت دو گھنٹے 20 منٹ میں طے کرتی ہے۔ٹرین کے ٹریکس کی مجموعی لمبائی 453 کلو میٹر ہے جسے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھی جوڑا گیا ہے۔

 

ٹرین کے پانچ بڑے اسٹیشنز ہیں جن میں مکہ مکرمہ اسٹیشن ’الرصیفہ ‘ مدینہ منورہ اسٹیشن ، شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ اسٹیشن جدہ، سلیمانیہ اسٹیشن جدہ اور شاہ عبداللہ اکنامک سٹی اسٹیشن شامل ہیں۔کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ اسٹشین کا شمار دنیا کہ بڑے اسٹیشنز میں ہوتا ہے جو ایک لاکھ 5 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ہے یہاں سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے کے لیے ٹریکس جدا ہوتے ہیں۔

 

حرمین ٹرین کے یونٹس میں 35 الیکٹریکل ٹرینیں شامل ہیں جن میں ہر ٹرین کی 13 بوگیاں ہیں اور ایک ٹرین میں 417 مسافروں کی گنجائش موجود ہے جبکہ 5 بوگیاں فرسٹ کلاس کی ہیں اور جن میں 304 مسافروں کی گنجائش ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *