بیٹے کو ای ڈی کا نوٹس نہیں ملا، اس لیے پیشی کا سوال ہی نہیں اٹھتا: بھوپیش بگھیل

بھوپیش بگھیل نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو ای ڈی کی طرف سے نوٹس نہیں ملا ہے، اس لیے ای ڈی کے سامنے پیشی کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ جب نوٹس ملے گا تو اس پر عمل کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس

user

چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر بھوپیش بگھیل نے آج اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہونے کے لیے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ بگھیل کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس بات کو لے کر ہلچل مچی ہوئی ہے کہ چیتنیہ بگھیل کو 15 مارچ کو ای ڈی کے سامنے اپنا بیان درج کرانے کے لیے پیش ہونے کے لیے بلایا گیا ہے۔

میڈیا نے جب بھوپیش بگھیل سے سوال پوچھا کہ کیا ان کے بیٹے ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے، تو جواب میں انھوں نے کہا کہ اگر نوٹس نہیں ملا ہے تو (ای ڈی کے پاس) جانے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ انھوں نے کہا کہ جب سمن ملے گا تب اس پر عمل کیا جائے گا۔ ساتھ ہی بگھیل نے کہا کہ ای ڈی کا کام میڈیا میں سنسنی پھیلانا ہے۔ اس ایجنسی کا استعمال لوگوں کو بدنام کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اب تک وہ یہی کرتے آ رہے ہیں۔ میرے خلاف 7 سال سے سی ڈی کا معاملہ چل رہا تھا، حال ہی میں عدالت نے مجھے سبھی الزامات سے بری کر دیا۔ یہ ایک سیاسی لیڈر کو بدنام کرنے کی بی جے پی کی سازش ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 10 مارچ کو ای ڈی نے مبینہ آبکاری گھوٹالہ معاملے میں بھوپیش بگھیل کے بیٹے کے خلاف منی لانڈرنگ جانچ کے تحت کئی مقامات پر چھاپہ ماری ہوئی تھی۔ دُرگ ضلع کے بھلائی شہر میں بھوپیش بگھیل کی رہائش پر بھی چھاپہ ماری ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ چیتنیہ کے مبینہ قریبی ساتھی لکشمی نارائن بنسل عرف پپو بنسل سمیت 13 دیگر ٹھکانوں پر بھی انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت تلاشی لی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *