اسرو کی بڑی کامیابی، ایل وی ایم 3-ایم6 کے کرائیو انجن کا ہاٹ ٹیسٹ کامیاب

چنئی : انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے کامیابی کے ساتھ ایک اورتاریخی قدم کے تحت ایل وی ایم 3 لانچ وہیکل (ایل وی ایم-ایم6) کے چھٹے آپریشنل مشن کے لیے مختص کرائیوجینک انجن کا پرواز کے لئے ایکسیپٹنس ہاٹ ٹیسٹ کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایکسیپٹنس ہاٹ ٹیسٹ ایک تصدیقی طریقہ کار ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پرواز سے پہلے ہوائی جہاز محفوظ اور پرواز کے قابل حالت میں ہے۔

ایل وی ایل3-ایم 6 مشن کے لیےسی ای20 کرائیوجینک انجن کی پرواز کے لئے ایکسیپٹنس ہاٹ ٹیسٹ جمعہ کو تمل ناڈو کے مہندرگیری میں واقع اسرو پروپلشن کمپلیکس (آئی پی آرسی) میں منعقد کیا گیا۔ ہر مشن کے لیے کریوجینک انجنوں کو پرواز کی قبولیت کے حصے کے طور پر ہاٹ ٹیسٹنگ سے گزرنا پڑتا ہے۔

ایل وی ایم3 کے کرائیوجینک اپر اسٹیج میں استعمال ہونے والے مقامی کرائیوجینک انجن (سی ای 20) کے لیے ہاٹ ٹیسٹ اب تک آئی پی آرسی میں ہائی-ایلٹیٹیوڈ ٹیسٹ (ایچ اے ٹی) سہولت میں کیے گئے تھے۔ جہاں ہوا کے بغیر (ویکیوم) حالات کو پیچیدہ تنصیبات کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ ہاٹ ٹیسٹ کا دورانیہ 25 سیکنڈ تک محدود ہوتا ہے۔

اسرو نے کہا کہ موجودہ ٹیسٹ میں انجن کا ٹیسٹ پہلی بار 100 سیکنڈ کی طویل مدت کے لیے کیاگیاتھا، جس میں غیر ویکیوم حالات کے تحت ایک اختراعی نوزل ​​پروٹیکشن سسٹم کا استعمال کیاگیاتھا۔ یہ جانچ کا طریقہ کرائیوجینک انجنوں کی فلائٹ قبولیت کی جانچ کے لیے درکار سیٹ اپ کے وقت اور کوشش کو نمایاں طور پر کم کر دیتا ہے، جس سے خلائی مشنز کے لیے کرائیوجینک مراحل تک تیزی سے رسائی ہو سکتی ہے۔

سی ای 20 انجن کی کارکردگی نے ٹیسٹنگ کے تمام مقاصد کو پورا کیا اور پوری ٹیسٹنگ مدت کے دوران طےشدہ معیار کی پیشین گوئیوں سے کافی ملتی جلتے ہیں۔ مزید برآں، اس انجن کواے وی ایم-ایم6 مشن کے لیے لانچ وہیکل کے کرائیوجینک اپر اسٹیج میں ضم کر دیا جائے گا، جو اس سال (2025) کے دوسری ششماہی میں طے کیا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *