
حیدرآباد: تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے پرگی کے مضافات میں ملکاپور کے قریب ایک آر ٹی سی بس الٹ گئی۔
بس کو سڑک کے کنارے روکنے کے دوران بس مٹی میں دھنس گئی، جس سے بس کا توازن بگڑ کر وہ الٹ گئی۔ حادثہ کے وقت بس میں تقریباً 90 مسافر سوار تھے۔
ان میں سے 30 سے زائد افراد کو معمولی زخمی ہوگئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو پرگی کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس پرگی سے شاد نگر جا رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق، بس میں زیادہ مسافر ہونے کی وجہ سے ڈرائیور نے ٹکٹ دینے کے لئے بس کو سڑک کے کنارے پر روکا تھا، اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ مسافروں نے الزام لگایا کہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا۔