واشنگٹن: امریکہ میں فلسطین حامی مظاہروں میں شامل غیرملکی طلبہ پر شکنجہ کسا جا رہا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی میں شہری منصوبہ بندی (اربن پلاننگ) کی پی ایچ ڈی طالبہ سرینواسن کا ویزا امریکی حکومت نے منسوخ کر دیا، جس کے بعد انہوں نے خود ملک چھوڑ دیا۔
امریکی محکمہ داخلہ (ڈی ایچ ایس) کے مطابق، سرینواسن کا ویزا 5 مارچ کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 11 مارچ کو کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) ہوم ایپ کے ذریعے خود ملک بدری کا اختیار استعمال کیا۔ امریکی حکام کا الزام ہے کہ وہ فلسطین حامی مظاہروں میں سرگرم تھیں اور انہوں نے “حماس کی حمایت” کی، جسے 1997 میں امریکہ نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔