سنبھل میں ہولی اور نماز جمعہ پرامن، پولیس نے راحت کی سانس لی

سنبھل (آئی اے این ایس) ملک بھر میں آج ہولی تہوار جوش و خروش سے منایا گیا۔ اتفاق سے یہ تہوار جمعہ کے دن ہونے کی وجہ سے اترپردیش میں خاص طورپر سنبھل میں سیکوریٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے۔

سنبھل میں گزشتہ برس فساد میں 4جانیں گئی تھیں۔ سنبھل میں ہولی تقاریب پرامن رہیں۔ شہر بھر میں کسی مسئلہ کے بغیر جلوس نکالے گئے۔ اسی کے ساتھ شہر کی مختلف مساجد میں نماز ِ جمعہ بھی ادا کی گئی۔

ماہ ِ رمضان کے دوسرے جمعہ کو نماز کی ادائیگی کے لئے شاہی جامع مسجد میں 2:30 بجے لوگ جمع ہوئے۔ اسی دوران مسجد کے قریب سے ہولی جلوس گزرا جس میں تقریباً 3 ہزار کی بھیڑ تھی۔ نظم وضبط کی برقراری کے لئے شہر بھر میں پولیس فورس تعینات تھی۔ پولیس عہدیدار انوج چودھری نے جلوس پرامن رہنے پر اظہارِ اطمینان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہیں سے بھی گڑبڑ کی کوئی اطلاع نہیں۔ نماز ِ جمعہ بھی آسانی سے ادا کی گئی۔ مقامی کمیونٹیز نے ازخود پہل کی تھی اور مساجد کو ڈھک دیا تھا۔ سنبھل کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کرشناکمار بشنوئی نے کہا کہ لوگوں نے بڑا تعاون کیا۔ سب کچھ ٹھیک رہا۔ لوگوں نے بھائی چارہ کو بڑھاوا دیا۔

سنبھل پولیس نے جو کوششیں کی تھیں وہ کامیاب رہیں۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) وندنا مشرا نے کہا کہ سنبھل میں 68 ہولی جلوس نکالے گئے۔ ان میں 2 جلوس ملی جلی آبادی والے علاقوں سے گزرے۔ اڈمنسٹریشن اور سیکوریٹی فورسس کے ٹیم ورک کی وجہ سے سب کچھ ٹھیک رہا۔

Photo Source: @ThePrintIndia



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *