
بلاسپور(پی ٹی آئی) بلاسپور کے سابق کانگریس رکن اسمبلی بمبر ٹھاکر کو جمعہ کے روز یہاں اُن کی قیامگاہ پر نامعلوم افراد نے گولی مار کر زخمی کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ بمبر ٹھاکر اور اُن کے پرسنل سیکوریٹی آفیسر اس حملہ میں زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں نے 12 راؤنڈ فائرنگ کی۔ عینی شاہدین نے یہ بات بتائی۔
سابق رکن اسمبلی‘ بلاسپور میں ان کی بیوی کو الاٹ کردہ سرکاری قیامگاہ کے صحن میں چند افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔
4 افراد وہاں پہنچے اور فائرنگ شروع کردی۔ ٹھاکر کے پاؤں میں گولی لگی۔ مجرموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جو مبینہ طور پر مین مارکٹ کی طرف پیدل بھاگ رہے تھے۔