دارالعلوم حقانیہ پر حملہ میں ملوث خودکش بمبار کی شناخت

پشاور (پی ٹی آئی) پولیس نے دارالعلوم حقانیہ (اکوڑہ خٹک) اور بنو کینٹ حملوں میں ملوث خودکش بمباروں کی شناخت کرلی ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے پولیس سربراہ نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ دارالحکومت حقانیہ اور بنو کینٹ دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

دونوں واقعات کا سی سی ٹی وی فوٹیج مل گیا ہے۔ خودکش بمباروں کی شناخت ان کے جسمانی اعضاء کے ذریعہ کی گئی۔ بنو واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ مکمل ہوگئی ہے۔

یہ پتہ چلانے کی کوششیں جاری ہیں کہ خودکش بمبار کس ملک سے آئے تھے اور یہ پاکستان میں کیسے داخل ہوئے۔ بنو دھماکہ میں جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 10 لاکھ پاکستانی روپے معاوضہ کے چیکس مل گئے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *