عید نوروز کی آمد پر تہران میں شاندار استقبال، گلیوں اور شاہراہوں کو سجایا جارہا ہے

تہران میں گلیوں کو سجا کر نوروز کا استقبال کیا جارہا ہے جو ایرانی کیلنڈر میں موسم بہار اور نئے سال کے آغاز کی علامت ہے۔

 ایران میں عید نو روز کی آمد نزدیک ہے اور اس قومی تہوار کے استقبال کے لئے ملک کے دارالحکومت کے شہری پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

تہران کی گلیوں کی شاندار سجاوٹ جہاں شہریوں کی قومی تہوار سے محبت کو ظاہر کرتی ہے وہیں ان کی فطری لطافت اور تہذیبی نفاست کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *