کتہ کے بچے سے بندر کا لاڑ، پیار اور دلار۔ تلنگانہ میں حیرت انگیر واقعہ

حیدرآباد ۔ عام طور پر ہم کتے اور بندر کو ایک دوسرے سے لڑتے یا ایک دوسرے کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھتے ہیں لیکن تلنگانہ ریاست میں پیش آنے والا ایک غیر معمولی واقعہ لوگوں کے لیے حیران کن تھا۔ یہاں ایک بندر نے کتے کے ایک بچے کے ساتھ ایسا پیار و محبت کا تعلق قائم کیا کہ سب دیکھتے رہ گئے۔

 

یہ حیران کن منظر تلنگانہ کے کتہ گوڑم علاقہ کے رُدرم پور میں واقع مسجد کے احاطہ میں دیکھنے کو ملا۔ تفصیلات کے مطابق اس علاقہ میں ایک کتیا نے  بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک بچے کو ایک بندر نے اٹھایا اور اس کے ساتھ پیار و محبت کا برتاؤ کرنا شروع کر دیا۔ یہ بندر نہ صرف اس کتے کے بچے کو اپنے ساتھ لے جاتا بلکہ اسے اپنی دیکھ بھال میں رکھتا۔ وہ جہاں بھی جاتا اس بچے کو ساتھ لے کر چلتا۔ وہ اسے اپنے بچہ کی طرح دیکھا کرتا ہے۔

 

یہ منظر دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہو گئے کیونکہ یہ واقعتاً ایک غیر معمولی صورتحال تھی جہاں ایک بندر نے نسل کی تفریق کو نظر انداز کرتے ہوئے کتیا کے بچے کو اپنا سمجھا اور اس کے ساتھ محبت کا سلوک کیا۔ اس منظر کو “نمستے تلنگانہ” نامی ایک تلگو روزنامہ نے اپنے کیمرے میں قید کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *