
حیدرآباد: کریم نگرضلع میں یتیم لڑکی کی شادی کے موقع پر سرکاری عہدیداروں نے والدین کا کردار ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے بالا سدن میں رہنے والی پوجا عرف مونیکا ایک یتیم لڑکی ہے۔
اس نے بچپن میں ہی اپنے والدین کو کھو دیا تھا اور اپنی تین بہنوں کے ساتھ سرکاری ادارہ بالا سدن میں رہنے لگی تھی۔ پوجا نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم مکمل کی اور کمپیوٹر ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت شروع کی۔
جب وہ شادی کی عمر کو پہنچی تو اس کی محبت منتھنی ٹاؤن کے سائی تیجا سے ہوئی۔ اس کی درخواست پر، سرکاری حکام نے سائی تیجا کے خاندان کی مکمل جانچ کی۔ ان کی کونسلنگ کی گئی اور پوجا کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے انہیں والدین کی ذمہ داری نبھانے کی ہدایت کی گئی۔
https://x.com/DrKavvampally/status/1898707067231191293
سائی تیجا کے خاندان نے اس تجویز کو قبول کر لیااور کریم نگر کے کلا بھارتی آڈیٹوریم میں شاندار پیمانہ پر ان دونوں کی شادی کروائی گئی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹرپامیلا ستپتی، ماناکونڈور کے ایم ایل اے کے ستیہ نارائن سمیت کئی معزز شخصیات نے شرکت کی اور نئے جوڑے کومبارکباد دی۔