تلنگانہ:نقلی کپاس کے بیجوں کی اسمگلنگ۔دو افرادگرفتار

تلنگانہ

تلنگانہ کے منچریال ضلع کے سرجا پور گاؤں میں نقلی کپاس کے بیجوں کی اسمگلنگ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔


حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع کے سرجا پور گاؤں میں نقلی کپاس کے بیجوں کی اسمگلنگ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے دونوں سے 140 کلو گرام کپاس کے بیج ضبط کرلئے۔ بیجوں کی قیمت 3.50 لاکھ روپے بتائی گئی۔

ایک اور ملزم فرار ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ سورج پور کے بی نارائنا اور وینکاپور سے تعلق رکھنے والے راجنا کو نقلی بیج رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع کے بعد ان کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ ایک اور ملزم سریش اب بھی فرار ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *