مہاکمبھ کا سرکاری اختتام لیکن سنگم میں عقیدت مندوں کی آمد جاری، کئی عارضی سہولتیں مستقل

پندرہ دن کے اندر تمام عارضی خیمے ہٹا دیے جائیں گے، جبکہ پونٹون پلوں کا جزوی استعمال آئندہ ماگھ میلے میں کیا جائے گا۔ مہاکمبھ کے دوران کل 30 پونٹون پل تعمیر کیے گئے تھے۔ یہ عظیم الشان میلہ 4,000 ہیکٹر میں پھیلا ہوا تھا اور 13 جنوری سے 26 فروری 2025 تک جاری رہا۔ اس دوران تقریباً 66 کروڑ عقیدت مندوں نے سنگم میں آستھا کی ڈبکی لگائی۔ صدر، وزیر اعظم اور کئی غیر ملکی مہمان بھی اس تاریخی اجتماع میں شریک ہوئے۔

مہاکمبھ کے دوران، پریاگ راج میں ایک عارضی ضلع ‘مہاکمبھ نگر’ بنایا گیا تھا، جو یکم دسمبر 2024 سے 31 مارچ 2025 تک فعال رہے گا۔ اس کی نگرانی ایک ضلع مجسٹریٹ، تین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس، 28 سب ڈویژنل مجسٹریٹس، ایک تحصیل دار اور 24 نائب تحصیل دار کر رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *