شام، الجولانی رژیم کے مظالم، ہزاروں افراد لبنان کی سرحد کی طرف فرار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے ساحلی علاقوں میں الجولانی رژیم کے کارندوں کے ظلم و ستم اور بڑی تعداد میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے بعد ہزاروں کی تعداد میں شہری لبنان کی سرحد کی طرف فرار ہورہے ہیں۔

گذشتہ چند روز کے دوران طرطوس اور دیگر ساحلی شہروں میں الجولانی رژیم کے غنڈہ گردوں نے نہتے عوام پر ظلم و ستم کرتے ہوئے ہزاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

لبنانی پارلیمنٹ کے رکن سجیع عطیہ نے کہا ہے کہ شام اور لبنان کی شمالی سرحدوں پر ہزاروں کی تعداد میں شامی شہری جمع ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں علوی فرقے کے پیروکاروں کی بڑی تعداد عکار سرحد پر پہنچی ہے۔ سرحدی علاقے میں ایک گھر میں درجنوں افراد سر چھپانے پر مجبور ہیں۔ 

عطیہ نے کہا کہ صہیونی حکومت نے بھی اس علاقے پر بمباری کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *