پکڑے گئے سب سے زیادہ 187 افراد کی عمر 31 سے 40 سال کے درمیان ہیں جبکہ 172 افراد کی عمر 21 سے 30 سال کے درمیان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد ٹریفک پولیس نے کل شب حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران 478افراد کوپکڑا۔ سب سے زیادہ 101 افراد کو میاں پور ٹریفک پولیس نے پکڑا۔
جملہ 478 میں سے 388 ٹو وہیلر سوار، 17 آٹو رکشا اور 70 فور وہیلر ڈرائیوروں کو ٹریفک پولیس نے پکڑا۔ پکڑے گئے سب سے زیادہ 187 افراد کی عمر 31 سے 40 سال کے درمیان ہیں جبکہ 172 افراد کی عمر 21 سے 30 سال کے درمیان ہے۔