نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ کی طبیعت ناساز، ایمس میں داخل

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کی طبیعت اتوار کے روز اچانک ناساز ہو گئی نائب صدر جمہوریہ کو بے چینی اور سینے میں درد کی شکایت کے بعد آج علی الصبح یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا  جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے  ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی طبی حالت پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایمس کا دورہ کیا اور مسٹر دھنکھڑ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔مودی نے کہا، ‘میں ایمس گیا اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ جی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ میں ان کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘

دھنکھڑ (73) کو تقریباً 2 بجے اسپتال لے جایا گیا۔ مسٹر دھنکھڑ کو ایمس کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر راجیو نارنگ کی نگرانی میں کریٹیکل کیئر یونٹ (سی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *