جنگ بندی کے لئے مذاکرات، اسرائیلی مذاکراتی وفد قطر روانہ ہوگا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے ایک وفد کو قطر بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔

نتن یاہو کے دفتر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تل ابیب نے ثالثوں کی دعوت قبول کرتے ہوئے پیر کے روز اسرائیلی مذاکراتی وفد قطر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مذاکراتی وفد میں اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے شاباک کے نائب سربراہ، اسرائیلی قیدیوں کے امور کے رابطہ کار اور نتنیاہو کے مشیر شامل ہیں۔

تایمز آف اسرائیل نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ وفد میں نتن یاہو کے سیاسی مشیر اوفر فالک بھی شامل ہوں گے۔

حماس کے ساتھ جنگ بندی کے لئے مذاکرات عوامی دباؤ اور مظاہروں کا نتیجہ ہے۔ گذشتہ روز بھی یرغمالیوں کے اہل خانہ سمیت ہزاروں اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے اور نتن یاہو حکومت کی جانب سے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کو روکنے کی مخالفت کی۔ مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *