تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں سڑک حادثہ۔دو ڈرائیور س موقع پر ہی ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو ڈرائیورس موقع پر ہی ہلاک اوردیگر کئی زخمی ہوگئے۔ضلع کے جمدا پور گاؤں میں اتوار کی صبح این ایچ 44 پر ایک پرائیویٹ ٹراویلس بس کے ایک ٹہری ہوئی ایچرگاڑی سے ٹکرانے سے یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثہ اتنا شدیدتھا کہ دو ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے35سالہ پردیپ ساہو اور مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے32سالہ لوہن ساہو کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

لوہن پردیپ کا بیک اپ ڈرائیور تھا۔ پولیس نے حادثہ کی شکارگاڑیوں کووہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔پولیس نے زخمیوں کو نیشنل ہائی وے پٹرولنگ اور 108 ایمبولنس کے ذریعہ عادل اباد رمس اسپتال منتقل کیا۔

بس کے کیبن میں پھنسے ڈرائیور کی لاش کو کافی مشکل سے کرین کے ذریعہ نکالا گیا۔ پرائیویٹ ٹراویلس کی بس حیدرآباد سے ناگپور کے راستے جبل پور جارہی تھی۔حادثہ کے وقت بس میں 39 افراد سوار تھے۔ ان میں سے دس شدید زخمی ہوگئے۔

ضلع ایس پی عادل آباد غوث عالم نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا اور حادثہ کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔ حادثہ قومی شاہراہ پر ایچرگاڑی کے ڈرائیور کی لاپرواہی سے پارکنگ کی وجہ سے پیش آیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کردی ہے۔اس موقع پر ایس پی غوث عالم، ڈی ایس پی جیون ریڈی، ایس ائی سید مجاہد موجود تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *