نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 10 مارچ کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1624۔ انگلینڈ اور اسپین میں جنگ شروع ہوئی تھی۔
1735۔ایرانی حکمراں نادر شاہ اور روس کو درمیان معاہدے کے تحت روسی فوجی باکو سے ہٹنے پر راضی ہوئے۔
1801۔ برطانیہ میں پہلی بار مردم شماری ہوئی۔
1814۔نیپولین بونا پارٹ کو لیون کی لڑائی میں پسپا ہونا پڑا تھا۔
1862۔برطانیہ اور فرانس نے زنجیار کی آزادی کو تسلیم کیا۔
1872 ۔ ہندوستان کی تحریک آزادی کے رہنما مولانا عبید اللہ سندھی پیدا ہوئے۔ انہوں نے ریشمی تحریک چلائی لیکن یہ ناکام ہوگئی۔
1876۔گراہم بیل نے پہلی بار ٹیلی فون پر اپنے دوست سے بات کی۔ انہوں نے اپنے دوست سے کہا میری آواز سنو، میں الیکزنڈر گراہم بیل۔
1893 ۔ آئیوری کوسٹ فرانسیسی سلطنت کا حصہ بن گیا۔
1897 ۔ خواتین کی تعلیم کی علمبردار، سماجی کارکن اور مشہور شاعرہ ساوتری بائی پھولے کا انتقال،
1900۔یوگانڈا میں برطانوی نمائندے کو سرکاری صلاح کار مقرر کیا گیا۔
1919۔قاہرہ میں قوم پرستوں نے بغاوت کردی۔
1919۔مصر میں قومی سطح پر دنگے بھڑکے۔ جو
1922۔ہانسبرگ میں ہڑتال کے بعد جنوبی افریقہ کی حکومت نے ایمرجنسی کا اعلان کردیا تھا۔
1922۔ چین نے جوہری عدم پھیلاو معاہدے پر دستخط کئے۔
1922۔گاندھی جی کو سابرمتی آشرم کے پاس پہلی بار گرفتار کیا گیا۔
1942۔دوسری عالمی جنگ میں جاپان نے رنگون پر قبضہ کرلیا تھا۔
1945۔دوسری عالمی جنگ کے دوران300 سے زائد امریکی بی۔ 29 بمبار طیاروں نے جاپان کی راجدھانی ٹوکیو پر بمباری کی جس میں تقریباً ایک لاکھ افراد کی موت ہوئی تھی۔
1945۔ سابق مرکزی وزیر مادھو راو سندھیا کی پیدائش ہوئی۔
1946 ۔ برازیل میں ٹرین حادثے میں 1855 افراد ہلاک ہوئے۔
1948۔چیک سیاستداں اور وزیر خارجہ نے کھڑکی سے کود کر خودکشی کی۔
1952۔جرمن اتحاد کے بارے میں سویت یونین نے چار بڑی طاقتوں کی چوٹی ملاقات کی تجویز رکھی تھی۔
1959 ۔ تبت کے دارالحکومت لہاسہ میں چین کی پالیسیوں کے خلاف بغاوت شروع ہوئی۔ تاہم چین نے تبت کا کنٹرول ایک دہائی قبل اکتوبر 1950 میں لینا شروع کر دیا تھا۔
1969۔جیمس ارل رے کو مارٹن لوتھر کنگ جونےئر کے قتل کے سلسلے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
1972۔کمبوڈیا کے وزیراعظم لون نول نے حکومت پر پوری طرح قابو پالیا تھا۔
1975۔شمالی ویتنام کی فوج نے جنوبی ویتنام کی ایک صوبائی راجدھانی کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرلیا تھا۔
1985۔ہندوستان بیسن اینڈ ہیجیز عالمی کرکٹ چمپئن بنا تھا۔
1985۔سوویت رہنما کانسٹنٹائن چرننکو کی موت ہوئی تھی۔
1988۔امریکہ نے پنامہ میں جنرل مینویل انٹونیو نوریگا کی حکومت پر اقتصادی دباوو بڑھا دیا۔
1998۔ انڈونیشیا کے صدر سہارتو مسلسل ساتویں مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔
1989۔عراق نے بمباری میں تباہ بصرا بندرگاہ کو بحال کرنے کیلئے ایک لاکھ مزدوروں کی خدمات حاصل کیں۔
1990۔جارجیا نے اپنے اوپر سوویت یونین کے قبضے کی مذمت کی تھی۔
1990۔برطانوی نامہ نگار دھرجات بجود کو جاسوسی کرنے کے الزام میں عراقی عدالت نے موت کی سزا سنائی۔
1990۔امریکی ٹینس کھلاڑی جنیفر کیپریاتی گرینڈ سلیم کیسیمی فائنل میں پہنچنے والی سب سے کم عمر خاتون کھلاڑی بنی۔
1991۔ماسکو میں پانچ لاکھ سے زائد لوگوں نے صدر بورس یلتسن کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
1992۔سوویت یونین سے الگ ہونے والے جمہوریاوَں کو ناٹو نے ایک خصوصی اجلاس میں صلاح و مشورہ کیلئے مدعو کیا۔
1993۔انڈونیشیا کے صدر سوہارتو چھٹی مرتب منتخب ہوئے۔
1999۔فرانس کی ایک عدالت نے لیبیا کے 6 لوگوں کو ایک طیارہ میں بم دھماکہ کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی۔
2000۔ترکی کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم نجم الدین اربکان کو ایک سال کی سزا سنائی۔
2002۔ فلسطین کے صدر یاسر عرفات کے آنے جانے پر پابندی ہٹی۔
2003۔ شمالی کوریا نے کروز میزائل کا ٹیسٹ کیا۔
2006۔ پاکستان کے کوئٹہ شہر میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں 26لوگوں کی موت ہوئی۔
2007۔ یوکرین کے ویسلی وانچک کو شکست دیکر ہندستان کے وشوناتھن آنند شطرنج میں پہلے مقام پر پہنچے۔
2007 ۔وشواناتھن آنند یوکرین کے واسیلی ایوانچک کو شکست دے کر شطرنج میں پہلی پوزیشن پر پہنچے۔
2008۔ مانک سرکار کی قیادت میں تریپورہ میں پھر سے لیفٹ فرنٹ نے اقتدار سنبھالا۔
2008۔ ملائشیا کے عبداللہ احمد بداوی ملک کے پھر سے وزیراعظم بنے۔
2010، کانگریس کی قیادت والی ترقی پسند اتحاد حکومت نے راجیہ سبھا میں خواتین ریزرویشن بل منظور کیا۔
2017۔ جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون ہائے کو آئینی عدالت نے عہدہ سے ہٹایا۔
2018۔ سری لنکا میں فرقہ وارانہ فسادات میں دو لوگوں کی موت اور دس زخمی ہوئے۔