تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں شیر کی موجودگی سے سنسنی

حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے منتھنی منڈل کے جنگلاتی علاقہ میں شیر کی نقل و حرکت د یکھی گئی جس کے بعد مقامی افراد میں بے چینی کی لہر پھیل گئی۔

ایک ہفتہ قبل، جنگلات کے عہدیداروں نے ایک بڑے شیر کی موجودگی کی تصدیق اس کے پنجوں کے نشانات کی بنیاد پر کی تھی اور شبہ ظاہر کیا تھا کہ وہی شیر منتھنی کے جنگلات میں چلا گیا ہے۔

مقامی افرادنے دعویٰ کیا کہ شیر کو شام کے وقت دیکھا گیا تھا۔ کچھ مقامی افرادنے سڑک پر شیر کو دیکھا، جبکہ دوسروں نے قریبی جنگلاتی علاقہ میں شیر کے پنجوں کے نشانات اور اس کے آرام کرنے کے مقامات کے نشانات دیکھے، جس نے قریبی گاؤں والوں کو خوف اور پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

مقامی افراداس بارے میں فکر مند ہیں کہ شیرکہاں جا سکتا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *