مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے اقتصادی پابندیوں اور دھونس دھمکیوں کے سایے میں مذاکرات ممکن نہیں۔
سعودی عرب میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ صدر ٹرمپ ایران پر اقتصادی پابندی اور دباؤ میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں۔ ان حالات میں ایران کسی بھی صورت میں مذاکرات نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو حملے کے ذریعے ختم کرنا ممکن نہیں۔ ہم نے جوہری ٹیکنالوجی حاصل کی ہے اور انسان کے ذہن سے اس کو تباہ کرنا ممکن نہیں۔
عراقچی نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر حملے کی صورت میں پورا مشرق وسطی اس کی لپیٹ میں آئے گا۔