او آئی سی کے رکن ممالک کا ہنگامی اجلاس، ٹرمپ پلان کی بھرپور مخالفت

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح کا بیسواں ہنگامی اجلاس کچھ ہی دیر میں منعقد ہو گا۔

اجلاس میں “فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت” اور غزہ کے عوام کی جبری بے دخلی کے امریکی منصوبے کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کیا جائے گا۔

یہ اجلاس ایران، سعودی عرب، پاکستان اور فلسطین کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔

اجلاس میں بعض رکن ممالک کی تجویز پر شام کی او آئی سی میں شمولیت پر بھی غور کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *