شام کے شمال مغربی علاقوں میں کیا ہو رہا ہے؟+ ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے شمال مغربی علاقے لاذقیہ میں عوامی فورسز اور جولانی عناصر کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

دوسری جانب جولانی رژیم نے اعلان کیا: جبلہ کے علاقے میں استحکام کی بحالی کے لیے اس علاقے میں سیکورٹی فورسز کی موجودگی کو بڑھا دیا ہے اور شام کے بیشتر ساحلی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

 میڈیا ذرائع نے لاذقیہ شہر کے علاقے الدعتور میں عوامی فورسز اور جولانی عناصر کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع دی۔

 در این اثناء ٹیلی گرام چینلز نے جولانی عناصر کے ہاتھوں شام کے ساحلی علاقوں میں کھلے عام پھانسیوں کی اطلاع دی ہے۔ 

شامی ذرائع نے لاذقیہ میں جولانی فورسز کی طرف سے کرفیو میں ہفتے کی صبح تک توسیع کی خبر دی ہے۔

 طرطوس شہر میں ہفتے کی صبح 10 بجے تک ہائی الرٹ رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

 ٹیلی گرام چینلز پر جولانی عناصر پر حملے کی ویڈیو شائع کی گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *