
نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن اترپردیش کے رکن اسمبلی عباس انصاری کو گینگسٹرس ایکٹ کے تحت درج کیس میں عبوری ضمانت منظور کی۔
جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ پر مشتمل بنچ نے مختار انصاری مرحوم کے بیٹے کو ہدایت دی کہ وہ لکھنو میں اپنے سرکاری بنگلہ میں رہیں اور مؤ میں اپنے حلقہ کا دورہ کرنے سے قبل حکام سے اجازت لیں۔
عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر اترپردیش چھوڑکر نہ جائیں۔ عدالت میں حاضری سے ایک دن قبل پولیس حکام کو جانکاری ضروری دیں۔ عباس انصاری‘ حلقہ مؤ کے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی سے وابستہ ہیں۔