یوپی: چوری کے شبہ میں 2 معصوم بچوں کو درخت سے باندھ کر ڈنڈوں سے کی گئی پٹائی، ایک شخص گرفتار

مظفر نگر کے کوال گاؤں میں ایک دکاندار کو شبہ تھا کہ ان بچوں نے اس کی دکان سے تانبے کی تار چرائی ہے۔ اسی الزام میں جمعرات کو سچن، شبھم اور انکت نامی نوجوان نے بچوں کو پکڑ کر خوب پٹائی کی۔

<div class="paragraphs"><p>پٹائی، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>پٹائی، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پٹائی، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

اتر پردیش میں 2 چھوٹے بچوں کو درخت سے پیٹنے کا دردناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پٹائی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔ معاملہ اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع واقع جانسٹھ کوتوالی کا بتایا جا رہا ہے۔ یہاں کوال گاؤں میں 2 معصوم بچوں کو بے رحمی سے پیٹنے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں 3 نوجوان درخت سے بندھے ہوئے بچوں کو ڈنڈے سے مارتے دکھائی دے رہے ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق کوال گاؤں میں ایک دکاندار کو شبہ تھا کہ ان بچوں نے اس کی دکان سے تانبے کی تار چوری کی ہے۔ اسی الزام میں جمعرات کو سچن، شبھم اور انکت نامی نوجوانوں نے بچوں کو پکڑ کر پہلے درخت سے باندھا، اور پھر ڈنڈوں سے ان کی پٹائی شروع کر دی۔ موقع پر موجود کسی نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ بچوں کے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ دیگر ملزمین کی تلاش کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس واقعہ پر مظفر نگر کے ایس پی دیہی آدتیہ بنسل نے بتایا کہ ویڈیو کی جانچ کے بعد معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ انھوں نے ایک ملزم کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی اور کہا کہ جلد ہی دیگر ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *