جولانی رژیم کے خلاف شامی عوام کی مزاحمت، عراق نے ملحقہ سرحدوں کی سکیورٹی بڑھا دی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج نے شام کے ساحلی شہروں میں جاری عوامی مزاحمت کے پیش نظر اس ملک سے ملحقہ سرحدوں کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

 ایک عراقی سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ بغداد شام کے ساحلی شہروں میں جاری صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر اس ملک سے ملحقہ سرحدوں پر سکیورٹی بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شام کے ساحلی علاقوں میں جولانی رژیم کے خلاف جاری عوامی مزاحمت زور پکڑ رہی ہے اور بغداد داعش عناصر کی دراندازی کو روکنے کے لئے سرحدوں پر حفاظتی اقدامات کر رہا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *