بھیلواڑہ اجتماعی عصمت ریزی کیس، لوجہاد کے زاویہ سے تحقیقات کا مطالبہ

جئے پور (آئی اے این ایس) بی جے پی رکن پارلیمنٹ دامودر اگروال نے چہارشنبہ کے دن مطالبہ کیا کہ راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں ایک خاتون کی باربار اجتماعی عصمت ریزی کے معاملہ کی تحقیقات ”لو جہاد کے زاویہ“ سے کی جائیں۔

8 ملزمین کو تاحال گرفتار کیا جاچکا ہے۔ 2 مارچ 2024 کو درج شکایت میں لڑکی نے کہا تھا کہ وہ بدلاچوراہا پر واقع ایک کیفے گئی تھی جہاں اشرف اور اس کے دوست نے اسے کوئی نشہ آور شئے پلاکر اس کی عصمت ریزی کی۔

انہوں نے اس کی ویڈیو بنالی اور اس فوٹیج کو اسے بلیک میل کرنے کے لئے استعمال کیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس دھرمیندر سنگھ یادو نے فوری خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنائی تھی اور تمام ملزمین گرفتار کرلئے گئے۔

ملزمین کو منگل کی رات عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 2 دن کی پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔ حکام اب ڈیجیٹل ثبوت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مختلف سماجی تنظیموں اور مذہبی گروپس نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *