بریلی: پولیس نے ہولی کی وجہ سے نمازِ جمعہ کا وقت تبدیل کرنے کا سنایا فرمان!

پولیس لائن واقع رویندرالیہ جلسہ گاہ میں اے ڈی جی رمت شرما کی صدارت میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ اس میں آئی جی ڈاکٹر راکیش کمار، ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار، کمشنر سومیا اگروال وغیرہ موجود تھے۔

<div class="paragraphs"><p>نماز جمعہ کا منظر، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>نماز جمعہ کا منظر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نماز جمعہ کا منظر، تصویر آئی اے این ایس

user

اس مرتبہ ہولی کا تہوار 14 مارچ یعنی جمعہ کے روز پڑ رہا ہے۔ اتر پردیش کے بریلی میں اس کے پیش نظر امن کمیٹی کی انتہائی اہم میٹنگ ہوئی ہے۔ ضلع کے سرکردہ افسران کی موجودگی میں ہوئی اس میٹنگ کا مقصد علاقے میں نظامِ قانون بنائے رکھنا اور کسی بھی طرح کے تشدد سے بچنا تھا۔ میٹنگ میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ اس مرتبہ ہولی کے جلوس کو پیش نظر رکھتے ہوئے جمعہ کی نماز کے وقت میں تبدیلی کی جائے گی۔ سبھی مساجد کے امام کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ حالات کے مطابق نماز کا وقت طے کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس لائن واقع رویندرالیہ جلسہ گاہ میں اے ڈی جی رمت شرما کی صدارت میں امن کمیٹی کی یہ میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں آئی جی ڈاکٹر راکیش کمار سنگھ، ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار، کمشنر سومیا اگروال اور ایس ایس پی انوراگ آریہ سمیت دیگر افسران کے علاوہ شہر کے معزز لوگ بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد اے ڈی جی رمت شرما نے کہا کہ خیر سگالی بنائے رکھنے کے لیے ہولی کے جلوس کا وقت تھوڑا پہلے رکھا جائے گا، جبکہ جمعہ کی نماز کا وقت تھوڑا بعد میں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سبھی فریقین نے اتفاق رائے سے لیا ہے۔ اس کے علاوہ جلوس کے دوران ڈی جے کی آواز کم رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی طبقہ کو پریشانی نہ ہو۔

آئی جی ڈاکٹر راکیش کمار سنگھ نے بھی اس میٹنگ کے بارے میں میڈیا کو جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ پولیس سوشل میڈیا پر 24 گھنٹے نظر رکھے گی۔ کسی بھی طرح کی اشتعال انگیز یا غلط پوسٹ کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہولی کے دوران خیر سگالی بگاڑنے والے گانے نہ بجائے جائیں اور ہولیکا جلانے یا تراویح کے وقت کسی کو پریشانی نہ ہو، اس کا خاص دھیان رکھا جائے گا۔

اس دوران ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار کا کہنا ہے کہ ضلع میں 2866 مقامات پر ہولیکا جلے گی اور 69 مقامات پر ہولی کے جلوس نکالے جائیں گے۔ انتہائی حساس علاقوں میں 12 مارچ سے ہی پولیس تعینات رہے گی۔ ڈرون سروے کے ذریعہ چھتوں پر رکھے اینٹ پتھروں کی جانچ کر انھیں ہٹوانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

امن کمیٹی کی میٹنگ میں اعلیٰ حضرت درگاہ کے نمائندہ اور شہر کے دیگر معزز لوگوں کے موجود ہونے کی اطلاع سامنے آ رہی ہے۔ ان سبھی نے خیر سگالی بنائے رکھنے کے لیے انتظامیہ کا تعاون کرنے کی بات کہی۔ پولیس انتظامیہ نے کسی بھی مسئلہ کا حل نکالنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 2422202-0581 اور 2428180-0581 جاری کیے ہیں۔ ان پر رابطہ کر کے لوگ اپنی شکایتیں درج کرا سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *