ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ افطار ونڈسر کیسل میں منعقد ہوا

دنیا کے سب سے بڑے اور قدیم ترین محل میں اسٹیٹ اپارٹمنٹس کے اندر رمضان کے مسلمانوں کے مقدس مہینے کو منانے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس </p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس </p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

رمضان ٹینٹ پروجیکٹ (آر ٹی پی)نے کیسل کی 1,000 سالہ تاریخ میں ونڈسر کیسل کے اسٹیٹ اپارٹمنٹس کے اندر پہلی مرتبہ  کھلا افطا رمضان 2025 میں کیا گیا ۔ ریاستی ضیافتوں کی میزبانی کے لیے عالمی شہرت یافتہ سینٹ جارج ہال نے 2025 کی پہلی کھلی افطار تقریب کے موقع پر تمام پس منظر کے 360 سے زائد مہمانوں کا خیرمقدم کیا، جس کا اہتمام ایوارڈ یافتہ چیریٹی، رمضان ٹینٹ پروجیکٹ، رائل کلیکشن ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا، یہ خیراتی ادارہ جو سرکاری شاہی رہائش گاہوں میں زائرین کو خوش آمدید کہتا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے اور قدیم ترین محل میں اسٹیٹ اپارٹمنٹس کے اندر رمضان کے مسلمانوں کے مقدس مہینے کو منانے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، اور اس ہال میں پہلا افطار اجتماع منعقد کیا گیا، جو 14ویں صدی میں کنگ ایڈورڈ III کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔

سالانہ رمضان فیسٹیول کا انعقاد ایوارڈ یافتہ چیریٹی رمضان ٹینٹ پروجیکٹ کے ذریعہ کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف سامعین کو متاثر کرنے اور مشغول کرنے کے لیے فنکارانہ، ثقافتی، تخلیقی تقریبات کا ایک مجموعہ پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ رمضان میں برطانیہ  کا  سب سے بڑاکمیونٹی ایونٹ سیریز، اوپن افطارکا اہتمام کیا جاتا ہے۔

کھلا افطار یعنی اوپن افطار نے برطانیہ بھر میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا کیا ہے اور دیکھا ہے کہ برطانیہ کے کچھ مشہور مقامات رمضان کے دوران کمیونٹی، شمولیت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے زائرین کے لیے اپنے دروازے کھولتے ہیں۔ اوپن افطار ایونٹس کا سلسلہ ایک بار پھر ملک بھر کے مشہور مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔واضح رہےرمضان ٹینٹ پروجیکٹ کی کھلی افطاریں جمعہ اور ہفتہ پر ہوتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *