
حیدرآباد: تلنگانہ میں رکن اسمبلی ویمولا ویریشم کو نازیبا ویڈیو کال کا نشانہ بنایا گیا۔حال ہی میں سائبر مجرموں نے تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والے کانگریس ایم ایل اے ویریشم کو ایک نازیبا ویڈیو کال کے ذریعہ نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق، مجرموں نے ایم ایل اے کو ویڈیو کال کی۔
بعد ازاں، انہوں نے یہ ویڈیورکن اسمبلی کو بھیجی اور رقم کا مطالبہ کیا، دھمکی دی کہ اگر ان کی مانگ پوری نہ کی گئی تو وہ یہ ویڈیو ان کے ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں کو بھیج دیں گے۔
رکن اسمبلی نے فوراً پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد معاملہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔