سلامتی کونسل تل ابیب کے تخریبی اقدامات کا راستہ روکے، سید عمار حکیم

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے صیہونی حکومت کے قبضے کو خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے تل ابیب کے تخریبی اقدامات کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ جو چیز خطے کے ممالک اور قوموں کی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ ہے وہ صیہونی رژیم کی قبضے اور آبادکاری کی پالیسی ہے،لہذا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خطے میں ان تباہ کن پالیسیوں کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ 

عمار حکیم نے زور دیا کہ جب تک مسئلہ فلسطین کے جامع حل میں تاخیر جاری رہے گی اور فلسطینیوں کو ان کی غصب شدہ سرزمین واپس نہیں کی جاتی تب تک صیہونی رژیم کا خطرہ پورے خطے کے لئے برقرار رہے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر خطے کے ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان بہتر تعلقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

 عمار حکیم نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات دیگر عرب اور اسلامی ممالک کے لیے مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے حقیقی پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کے لیے نمونہ عمل بن سکتے ہیں، جس سے قوموں، حکومتوں اور آنے والی نسلوں کو فائدہ ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *