امریکہ ایران اور عراق کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، عراقی تجزیہ کار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے سینئیر تجزیہ کار ابراہیم السراج نے کہا کہ امریکہ ایران عراق تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے استحکام کو تباہ کرنے اور بعث پارٹی کی باقیات کو میدان فراہم کرنے کے مقصد سے امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

 السراج نے کہا کہ امریکہ عراق کے اندر مزاحمتی تنظیموں کے خلاف مشکلات پیدا کرنے کے درپے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ عراقی حکومت کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں مشکلات پیدا کرنے کے امریکی منصوبوں کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہیے تاکہ خطے کے ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بیرونی مداخلت کا راستہ روکا جاسکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *