اورنگ زیب کی تعریف کرنےو الے ایم ایل اے کو یوپی بھیجو، اچھے سے ہوگا علاج:یوگی  آدتیہ ناتھ

لکھنؤ: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے چہارشنبہ کو کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو اورنگ زیب کی تعریف کرنے والے اپنے ایم ایل اے کو فورا پارٹی سے باہر کر دینا چاہئے اور انہیں اترپردیش بھیجنا دینا چاہئے تاکہ ان کا علاج ہوسکے۔

قانون ساز کونسل میں بجٹ اجلاس کے دوران، یوگی نے مہاراشٹر کے ایم ایل اے ابو اعظمی کے بیان پر ایس پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایس پی کو اپنے ایم ایل اے کو فوری طور پر پارٹی سے معطل کرکے اتر پردیش بھیجنا چاہیے۔ یوپی ایسے لوگوں کے علاج میں تاخیر نہیں کرتا۔

قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کے ایس پی ایم ایل اے ابو اعظمی نے اورنگ زیب کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک ‘عظیم منتظم’ قرار دیا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایس پی کو ہندوستان کی ثقافتی وراثت پر فخر نہیں ہے اور وہ اپنے اصل مفکر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے اصولوں سے ہٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر لوہیا نے ہندوستان کے اتحاد کے تین بنیاد بتائے تھے۔

 شری رام، شری کرشنا اور بھگوان شیوا لیکن آج ایس پی اورنگ زیب جیسے مبینہ ظالم حکمران کو اپنا آئیڈیل مان رہی ہے۔ اورنگ زیب کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ انہوں نے اپنے والد شاہجہان کو آگرہ کے قلعے میں قید کر کے انہیں پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترسایا تھا۔

انہوں نے ایس پی لیڈروں کو مشورہ دیا کہ وہ پٹنہ لائبریری میں شاہجہاں کی سوانح حیات پڑھیں۔ یوگی نے بتایا کہ شاہ جہاں نے اورنگ زیب سے کہا تھا کہ تم سے ایک ہندو بہتر ہے جو اپنے بوڑھے ماں باپ کی زندہ رہ کر خدمت کرے اور ان کے مرنے کے بعد سال میں ایک بار شردھا کرے اور ماں باپ کو پانی چڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ جن کا طرز عمل اورنگزیب جیسا ہے وہ اس پر فخر کر سکتے ہیں۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *