اورنگ زیب کی تعریف کرنے پر ابو اعظمی مہاراشٹر اسمبلی سے معطل، غداری کا مقدمہ درج کرنے کا شندے کا مطالبہ

ابو اعظمی نے اپنی بات پر صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، مرین ڈرائیو تھانے میں سماج وادی پارٹی رہنما ابو عاصم اعظمی کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ابو عاصم اعظمی / ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ابو عاصم اعظمی / ویڈیو گریب</p></div>

ابو عاصم اعظمی / ویڈیو گریب

user

مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی اورنگ زیب کے معاملے میں تبصرہ کرکے مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ابو اعظمی کو موجودہ بجٹ اجلاس سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ابو اعظمی نے اورنگ زیب کی تعریف کرتے ہوئے تاریخ دانوں کے حوالے سے انہیں بہتر ایڈمنسٹریٹر بتایا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اورنگ زیب نے مندروں کے ساتھ ساتھ مساجد کو بھی نقصان پہنچانے کا کام کیا تھا۔

منگل کو ابو اعظمی کے بیان کو لے کر مہاراشٹر اسمبلی میں زبردست ہنگامہ ہوا تھا۔ شیو سینا کے وزیر ادے سامنت نے ابو اعظمی کو معطل کرنے کا مطالبہ دہرایا تھا اور ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

ابو اعظمی کے بیان پر نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی سخت تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا، “ابو اعظمی غدار ہیں۔ انہیں اس ایوان میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اورنگ زیب نے سمبھا جی مہاراج کو 40 دنوں تک قیدی بنا کر رکھا، شمبھاجی مہاراج کے ناخن اور زبان چھین لی۔ یہاں تک کہ شمبھا جی مہاراج کو درد پہنچانے کے لیے ان کے جسم پر نمک بھی ڈالا گیا۔”

بیان پر ہنگامہ کے بعد ابو اعظمی کے خلاف نوپاڑا تھانے میں زیرو ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ معاملے کو مرین ڈرائیو تھانے میں منتقل کیا گیا ہے۔ مرین ڈرائیو تھانے میں بی این ایس کے تحت سی آر نمبر 59/25 کے تحت ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

حالانکہ معاملہ کو بڑھتا دیکھ کر سماج وادی پارٹی رہنما ابو اعظمی نے اپنا بیان واپس لے لیا ہے لیکن ان کی مشکلیں تیزی سے بڑھتی جا رہی۔ کولابا واقع ان کے گھر کے باہر پولیس کی سیکوریٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

ادھر ابو اعظمی نے اپنے بیان پر صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، “اورنگ زیب کے بارے میں میں نے وہی کہا ہے جو تاریخ دانوں اور مصننفوں نے کہا ہے۔ میں نے چھترپتی شیواجی مہاراج، شمبھا جی مہاراج یا دیگر کسی بھی عظیم شخصیت کے بارے میں کوئی توہین آمیز تبصرہ نہیں کیا ہے۔ لیکن پھر بھی میری اس بات سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو اس کے لیے اپنا بیان واپس لیتا ہوں۔”

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *