ڈبل بیڈ رومس کے الاٹمنٹ کے جعلی لیٹرس کی تیاری کا معاملہ۔ 4 ارکان گرفتار

حیدرآباد : ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے ڈبل بیڈ روم کے الاٹمنٹ کے جعلی لیٹرس تیار کرنے والی ٹولی کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا اور ان ملزمین کے قبضہ سے فرضی لیٹرس، نقد ایک لاکھ روپئے ضبط کرلئے۔

پولیس کے بموجب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس اے سرینواس نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ چھتری ناکہ علاقہ میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے زیر تعمیر ڈبل بیڈ روم فلاٹس کے نام پر ملزمین نے بے شمار خواہشمندوں سے فی کس 10 ہزارتا 20 ہزارروپئے وصول کئے۔

ملزمین میں چھتری ناکہ کے 49 سالہ ایم جیوتی، 43 سالہ بی سنیل سنگھ، سنتوش نگر کا 43 سالہ جی رمیش اور چھتری ناکہ کا 33 سالہ ایل منیش کمار جو ریاپیڈو ڈرائیور بتایاجاتا ہے، شامل ہیں۔

ان تمام کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے ریونیو ڈیویژن کے اسٹامپس، گورنمنٹ آف تلنگانہ کے ربر اسٹامپس 200 ج علی الاٹمنٹ لیٹرس اور 4 سیل فونس کو ضبط کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر اشیاء ضبط کی جاچکی ہیں۔ ملزمہ جیوتی اس سے قبل بھی مغلپورہ اور جوبلی ہلز پولیس اسٹیشنوں میں ڈبل بیڈ روم کے معاملہ میں ایک بار جیل جاچکی ہے۔

ملزمین نے حکومت تلنگانہ ایم آر او آفس، جی ایچ ایم سی اور کلکٹرآفس کے علاوہ ریاستی سکریٹریٹ کے نقلی اسٹامپس تیار کئے تھے۔ ٹولی حیدرآباد، رنگاریڈی اور سنگاریڈی میں ڈبل بیڈ روم کے جعلی لیٹرس تیار کئے تھے۔ بعد ازاں ملزمین کو مزید قانونی کارروائی کیلئے چھتری ناکہ پولیس کے حوالے کردیا۔ یہ کارروائی ساؤتھ زون ٹاسک فورس انسپکٹر ایس رگھویندرا کی نگرانی میں انجام دی گئی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *