منی پور میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دو انتہا پسند گرفتار، 20 ہتھیار جمع کئے گئے

امپھال: منی پور میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 20 ہتھیار رضاکارانہ طور پر جمع کئے گئے۔

منی پور پولیس نے پیر کو کہا کہ امپھال مشرقی ضلع کے نگاریان ہل کی پہاڑی سےکالعدم تنظیم کانگلیپاک کمیونسٹ پارٹی (پیپلز وار گروپ) کے دو سرگرم کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان سے دو 9 ایم ایم پستول اور دیگر گولہ بارود برآمد ہوا۔ پولیس نے کہا کہ کانگ پوکپی ضلع کے ہیروتھل میں ایک غیر قانونی بنکر ملا اور اسے تباہ کر دیا گیا۔

امپھال ایسٹ، بشنو پور، جیریبام اور امپھال ویسٹ اضلاع میں نے کل 20 مختلف قسم کے ہتھیار، مختلف گولہ بارود/جنگی سامان اور دیگر متفرق اشیاء رضاکارانہ طور پر لوگوں نے جمع کرائیں۔

منی پور کے گورنر اے کے بھلا نے 6 مارچ کی شام 4 بجے تک ہتھیار سونپنے کے لئے کہاتھا۔ پہلی بار ہتھیار سونپنے کے لیے 20 فروری سے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا تھا جسے پھر بڑھا دیا گیا۔

اس عرصے کے دوران رضاکارانہ طور پر سونپنے والے افراد کے خلاف کوئی تعزیری کارروائی نہیں کی جائے گی۔

مقررہ تاریخ کے بعد جو بھی غیر قانونی یا لوٹا ہوا اسلحہ برآمد ہوا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

گورنر نے خبردار کیا تھا کہ مذکورہ ڈیڈ لائن کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کریں گے۔

3 مئی 2023 کے بعد ہتھیار اٹھانے والی ثقافتی تنظیم ارمبائی بائی ٹینگول نے گزشتہ جمعرات کو اپنے تمام ہتھیار ڈال دیے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *