مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی پولیس اور خفیہ ایجنسی شاباک نے صہیونی شہری کو اس شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے کہ اس نے نقب جوہری تحقیقاتی مرکز کی معلومات ایرانی ایجنٹ کو فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق دورون بوکوبزا نامی شخص نے ایرانی ایجنٹوں کے لیے متعدد کام انجام دیے، جن میں جوہری تحقیقاتی مرکز کی تنصیبات کی تصاویر لینا اور حساس معلومات فراہم کرنا شامل تھا۔
رپورٹ کے مطابق، اس شخص نے خود کو ایسا فرد ظاہر کیا جو نقب کے اس جوہری مرکز تک رسائی رکھتا ہے اور اس نے ایرانی فریق کو معلومات فراہم کیں۔
مزید تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ یہی شخص ایرانی ایجنٹ سے پہلا رابطہ کرنے والا تھا اور اسے معلوم تھا کہ اس کے اس عمل سے اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف دشمن کو معلومات فراہم کرنے کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔