نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں یکم مارچ کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1640۔ انگریزوں کو مدراس میں ایک تجارتی مرکز کھولنے کی اجازت ملی۔
1775۔ مراٹھا حکمراں نانا فڈنویس اور انگریزوں کے درمیان پورندھر کے سمجھوتہ پر دستخط۔
1908۔ ملک میں لوہا، اسٹیل بنانے والے پہلی فرم ٹاٹا آئرن اینڈ اسٹیل کمپنی کا قیام۔
1919۔ مہاتما گاندھی نے رولیٹ ایکٹ کے خلاف ستیاگرہ شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
1954۔ امریکہ نے بحراوقیانوس کے بکینی اٹول میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کا اعلان۔
1962۔ پاکستان نے ایک نئے آئین کا اعلان کیا جس کے تحت ملک میں صدرارتی نظام والی حکومت کا قیام عمل میں آیا۔
1966۔ روسی خلائی شٹل وینس (III) زہرہ پر اترا۔
1969۔ نئی دہلی سے کلکتہ ہوڑہ کے درمیان ملک کی پہلی سپر فاسٹ ٹرین راجدھانی ایکسپریس شروع۔
1979۔ واٹر گیٹ معاملہ میں جیوری نے صدر رچرڈ نکسن کے 8 ساتھیوں کو قصوروار ٹھہرایا۔
1985۔ پراپرٹی ٹیکس ختم۔
1998۔ نویں پانچ سالہ منصوبہ کا مسودہ جاری کیا گیا۔
2008۔ سائنس دانوں نے مریخ پر بہتے ہوئے پانی کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہ ملنے کا دعوی کیا۔
2010۔ فرانس اور اسپین کے مغربی ساحل پر آنے والے جنتھیا نامی طوفان سے مغربی یوروپ میں زبردست بارش کے سبب 22 لوگوں کی موت ہوئی۔
2013۔ ملیشیا حکومت اور باغیوں کے مابین تشدد میں 14 لوگ مارے گئے۔
2014۔ چین کے کُن منگ ریلوے اسٹیشن میں مسلح حملہ آوروں نے 29 لوگوں کو قتل کیا۔
2019 ۔ ہندوستانی فضائیہ کے بہادر افسر ابھینندن پاکستان سے واپس آئے تو انہوں نے ایک ایف16 لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا۔