ویسے گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ دہلی میں 14 کلو والا ایل پی جی سلنڈر یکم اگست کی شرح سے ہی صارفین کو دیا جائے گا۔ یکم مارچ 2025 کو بھی اس کی قیمت 803 روپے ہی ہے۔ کولکاتا میں اس کی قیمت 829 روپے اور ممبئی میں802٫50 روپے ہے۔
واضح رہے کہ یکم جنوری 2025 کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے تک کی کٹوتی کی تھی۔ اس وقت بھی گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ انڈین آئل کارپوریشن نے فروری میں بھی کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کیے تھے۔