ہندوستانی وزیراعظم پر اپوزیشن کا سنگین الزام

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ اجے کمار نے کہا کہ اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘وشوگرو’ کے طور پر فروغ دیتی ہے، مگر سچائی یہ ہے کہ مسٹر مودی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سامنے پوری طرح سے جھک جاتے ہیں اور ان کے بیانات کا جواب دینے کی ہمت بھی نہیں رکھتے ہیں۔

کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ اجے کمار کا خیال تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم مودی کے سامنے ہندوستان کو برا بھلا کہتے رہے، یہاں تک کہ جب ٹرمپ ہندوستان کو ٹیرف کی خلاف ورزی کرنے والا بتا رہے تھے، وزیر اعظم خاموش رہے جبکہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنا بہترین دوست کہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے برخلاف ہم نے دیکھا ہے کہ فرانسیسی صدر نے ٹرمپ کو بات چیت کے دوران ٹوک کر ان سے کہا کہ وہ غلط کہہ رہے ہیں۔

کانگریس کے لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ “ایلون مسک نے ایف پینتیس جنگی طیاروں کو غیر معیاری قرار دیا ہے مگر وزیر اعظم نے ابھی تک ایف پینتیس کے معاہدے سے انکار نہیں کیا ہے حتیٰ یہ بھی نہیں کہا ہے کہ وہ دفاعی ماہرین سے بات چیت کے بعد اس پر کوئی فیصلہ کرے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *