32 سالہ نوجوان نے اپنی سابق ہم جماعت طالبہ کی ماں سے لو میاریج کرلی۔ جاپان میں عجیب وغریب واقعہ

نئی دہلی ۔ جاپان میں ایک 32 سالہ نوجوان ایسامو ٹومیوکا نے اپنی سابق ہم جماعت کی 53 سالہ والدہ میڈوری سے شادی کرلی۔ یہ غیر معمولی اور غیر متوقع محبت کی کہانی اس وقت شروع ہوئی جب ایسامو اسکول میں پڑھ رہا تھا اور میڈوری اس کے کلاس فیلو کی ماں تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میڈوری، ایسامو سے 21 سال بڑی ہے۔

 

اس جوڑے نے جاپان کے ایک مشہور ٹی وی شو پر اپنی رومانوی داستان شیئر کی۔ ایسامو نے بتایا کہ اس نے پہلی بار میڈوری کو اسکول کی پیرنٹس ٹیچر میٹنگ میں دیکھا تھا اور اُس وقت ہی اُسے محسوس ہوا تھا کہ یہ خاتون بہت خوبصورت ہے۔ 20 برس بعد جب ان کی دوبارہ ملاقات ہوئی تو میڈوری کے سنجیدہ انداز اور مضبوط شخصیت نے ایسامو کو مزید متاثر کیا۔ اس بار اس نے اپنی سابق کلاس فیلو سے رابطہ بڑھایا اور میڈوری کے قریب آنے کی کوشش کی۔

 

لیکن میڈوری نے پہلی بار ایسامو کی محبت کو نظرانداز کیا کیونکہ انہیں اپنی عمر میں فرق کا خوف تھا۔ تاہم ایسامو کی مسلسل کوششوں نے آخرکار میڈوری کو مائل کر لیا۔ ایک دن میڈوری نے سوچا کہ “خاندان اور بیٹی کیا سوچے گی؟” لیکن جب ان کی بیٹی نے اس فیصلے کی حمایت کی تو میڈوری نے اس محبت کو اپناتے ہوئے شادی کے لیے ہامی بھر لی۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *