پٹنہ میں خاتون کی لاش برآمد

پٹنہ: بہار کے پٹنہ ضلع کے گوری چک تھانہ علاقے سے جمعہ کی صبح پولیس نے ایک خاتون کی لاش برآمد کی۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کی بنیاد پر کھیرا گاؤں کے قریب ایک پیاز کے کھیت سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

خاتون کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ متوفی خاتون کی عمر تقریباً 30 سال ہے اور اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نالندہ میڈیکل کالج اسپتال (این ایم سی ایچ) بھیج دیا۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *