چھتیس گڑھ: سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت، ایک کی حالت نازک

جش پور: چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع میں کنسابیل کے قریب قومی شاہراہ 43 پر جمعہ کو ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد کی موت ہو گئی، جب کہ ایک کی حالت نازک ہے۔

معلومات کے مطابق آج ایک ٹرک نے بائک پر سوار تین لوگوں کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک نوجوان لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔

معلومات کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کنسابیل کے بارڈنڈہ میں شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

حادثہ کے بعد تینوں زخمیوں کو نازک حالت میں پتھل گاؤں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں وکٹر ٹوپو اور ریشما کیرکٹا کی موت ہوگئی ۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *