حماس رہنماؤں کا دورہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر ،اسرائیل اور ہندوستان کو نوٹ لینا ہوگا: سفیر ریون آزر

نئی دہلی(آئی اے این ایس) ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر ریون آزر نے چہارشنبہ کے دن ان خبروں پر تشویش ظاہر کی کہ فلسطینی حماس کے رہنماؤں نے جاریہ ماہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں جیش محمد اور لشکر طیبہ کے دہشت گردوں سے ملاقات کی۔

سفیر نے کہا کہ بدبختی کی بات ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں نیٹ ورک میں کام کرتی ہیں اور کئی مرتبہ یہ ایک دوسرے کی مدد کی راہیں تلاش کرتی ہیں جو نہ صرف ہمارے خطہ کے لئے بلکہ دیگر ممالک کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔

آزر نے آئی اے این ایس کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ 2 ہفتے قبل کشمیر میں ان علاقوں میں جو پاکستان کے زیرکنٹرول ہیں‘ حماس قائدین کی موجودگی بتاتی ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیمیں کیسے ایک دوسرے کو حوصلہ دے رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ مشترکہ اہداف کے حصول میں ایک دوسرا کا تعاون کررہی ہیں۔

یہ ہدف ہمیں اور آپ کو دہشت زدہ کرنا ہے۔ ہمیں اس کا نوٹ لینا ہوگا۔ بالاکوٹ پر ہندوستانی فضائیہ کے حملہ کے آج 6 سال مکمل ہوگئے۔

ہندوستانی فضائیہ نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں جیش محمد کے کیمپس پر تباہ کیا تھا جہاں خودکش مشن اور ہلاکت خیز دہشت گرد حملوں کی ٹریننگ دی جاتی تھی۔ حماس کمانڈر خالد الخدومی اور دیگر پاکستانی دہشت گرد پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ایک ریالی میں دکھائی دیئے۔ وشواہندو پریشد(وی ایچ پی) کے ترجمان ونود بنسل نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی آئی ایس آئی اس دہشت گرد اتحاد میں اہم رول ادا کررہی ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *