اگلے چند گھنٹوں میں درجنوں فلسطینی قیدی رہا ہوں گے، ذرائع

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،فلسطینی ذرائع نے اگلے چند گھنٹوں میں متعدد قیدیوں کی رہائی کی اطلاع دی ہے۔ 

فلسطینی اسیروں کے میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ آج رات غزہ کی پٹی میں 590 یا 594 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا امکان ہے اور ان کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔

 قبل ازیں فلسطینی قیدیوں کے دفتر کی رپورٹ میں بتایا گیا: ہمیں مقامی وقت کے مطابق آج رات 10:00 سے 11:00 کے درمیان 445 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی اطلاع دی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک مغربی کنارے کے قیدیوں اور ان اسیروں کی رہائی کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا ہے جنہیں فلسطین بدر کیا جانا ہے۔

دوسر طرف صیہونی جیلوں کے امور کے ادارے نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی فہرست موصول ہو گئی ہے اور ہم ان احکامات پر عمل درآمد کے لیے ضروری تیاری کر رہے ہیں۔

 فلسطینی قیدیوں کو عوفر جیل سے مغربی کنارے اور پھر وہاں سے غزہ پہنچایا جائے گا۔ 
ادھر القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے آج رات  چار اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *