14 سالہ بچی کو 60 سالہ شخص نے بنایا ہوس کا شکار۔ حیدرآباد میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: شہر کے نارائن گوڑہ پولیس  اسٹیشن کے حدود میں ایک معمر شخص نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ نارائن گوڑہ علاقہ میں کاچیگوڑہ چوراہے کے قریب اپارٹمنٹ میں رہنے والے ایک 60 سالہ شخص کی نظر

 

اپنے گھر کے قریب رہنے والی 9ویں جماعت کی ایک لڑکی (14) پر پڑی۔ اس نے لڑکی کو اپنے اپارٹمنٹ میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب لڑکی کے گھر والوں نے دیکھا کہ وہ گھبرا گئی اور پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ کیا ہوا ہے۔ لڑکی کے گھر والوں نے نارائن گوڑہ پولیس میں شکایت درج کرائی۔

 

پولیس نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے معمر شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ لڑکی کو بھروسہ سنٹر بھجوا کر اس کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *