فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سے خطے میں نئے تنازعات پیدا ہوں گے، روسی وزیر خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو علاقے کے دیگر ممالک میں منتقل کرنے کی کوششیں فلسطین اور صیہونی رژیم کے درمیان نئی جنگوں کا باعث بنیں گی۔

 لاوروف نے امیر قطر کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا: اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل پر مبنی معاہدہ ہونا چاہیے۔ تاہم، اسرائیل کی غزہ کو گھیرے میں لینے اور مغربی کنارے میں بستیوں کو وسعت دینے کی پالیسی پرامن حل کے امکانات کو بہت کم کر دیتی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا: اسرائیلی فوج لبنان اور حماس کے ساتھ معاہدوں کے حوالے سے غیر سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ 

لاوروف نے زور دیا کہ کچھ ممالک، خاص طور پر امریکہ، فلسطینیوں کو خطے کے دیگر ممالک میں منتقل کرنے کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔ تاہم  روس سمیت تمام بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے جو سلامتی کونسل کے فیصلوں پر عمل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

 لاوروف نے خبردار کیا کہ فلسطینیوں کی جبری آبادکاری خطے کی صورتحال کو ٹائم بم میں بدل دے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *