حیدرآباد: جناب محمد خلیل ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس بہادر پورہ منڈل 2 نے گورنمنٹ پرائمری اسکول قاضی پورہ ( اردو میڈیم ) کے سالانہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوۓ اساتذہ پر زور دیاکہ طلبہ کو تعلیم کیساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اخلاقی تعلیمات نہ ہونے سے بچے ‘ والدین اور سماج کےلئے رحمت کے بجاۓ زحمت ہوجاتے ہیں۔
گورنمنٹ پرائمری اسکول قاضی پورہ کے طلباء و طالبات کے ڈسپلن اور اساتذہ کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوۓ جناب محمد خلیل نے صدر معلمہ محترمہ آمنہ مبین کے علاوہ معلمات عارفہ بیگم ‘ معراج النساء اور پی ویویک کمار کو دلی مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ اس اسکول میں سالانہ جلسہ کےانعقاداور ثقافتی پروگرامس کے ذریعہ طلباء کی جو تعلیمی ہمت افزائی کی گئی وہ قابل تحسین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں جتنی بھی معزز شخصیات ہیں ان کی ترقی وکامیابی میں اساتذہ کی محنت ‘ جستجو وتربیت کا ہی دخل ہوتا ہے انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے ونکھارنے میں اہم رول ادا کریں۔
ہماری دی گئی تعلیم وتربیت ہی کے نتیجہ میں آج کے یہ نھننے پھول کل کے سایہ دار درخت اور ملک وقوم کے بہترین عوامی وفلاحی شخصیات ہوں گے جناب محمد خلیل نے مزید کہا کہ بچے ہمارا سرمایہ ہیں ان کی حفاظت اورہمہ جہتی ترقی ہمارا نصب العین ہونا چاہئیے ۔
صدر معلمہ محترمہ آمنہ مُبین نے جناب محمد خلیل اور مہمان اساتذہ کرام طلبا اور ان کے سرپرستوں کادلی خیرمقدم کیا اور اپنے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ اس اسکول میں بنیادی سہولتوں کی کمی اور دیگر مسائل کے حل کے سلسلہ میں اپنے اسکولی اساتذہ کے ساتھ ہر ممکن کوشش کریں گی۔
انہوں نے طلبہ سے بہ پابندی وقت مدرسہ آنے کی تلقین کرتے ہوۓ مکمل دلچسپی کیساتھ تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا ڈاکٹر احمد حسین سعید گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول جہاں نما وکامپلکس ایچ ایم نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین اور اساتذہ کی دل وجان سے قدر کریں اور اپنی تعلیم میں خصو صی دلچسپی لیں ہم تعلیم کے حصول کے ذریعہ ہی سماج میں بہتر مقام حاصل کرسکتے ہیں۔
اسکول کی معلمہ محترمہ معراج النساء نے تعارفی خطاب کیا اور تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا ڈاکٹر صالحہ شاہین نے محترمہ آمنہ مبین کی کارکردگی ‘ حسن انتظام اور انتظامی صلاحیتوں کی زبردست ستائش کی جناب محمد واجدعلی جی ایچ ایس چیلہ پورہ ‘ جناب محمد صلاح الدین ایل ایف ایل ایچ ایم بی پی ایس جہاں نما ‘ جناب محمد اشفاق راشد صدر معلم جی پی ایس جہاں نما’ جناب محمد افضل نواز خان ہیڈ ماسٹر جی پی ایس مصطفیٰ نگر 2′ جناب کے سرینواس جی پی ایس گولہ کھڑکی ‘ محترمہ عزیز فاطمہ ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس عمدہ بازار نےبھی مخاطب کیا ۔
ان معززین کی شالپوشی بھی کی گئی جناب ویویک نے جناب محمدخلیل کی گلپوشی ‘ شالپوشی کی اور مومنٹو پیش کیاڈاکٹر احمد حسین سعید’ ڈاکٹر صالحہ شاہین لکچرر گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ ‘ محترمہ سلمیٰ بیگم کی بھی شالپوشی ‘ گلپوشی کرتے ہوۓ مومنٹوز پیش کئیے گئے ۔
محترمہ ثمیرہ عاصمہ صدر معلمہ جی پی ایس شکر گنج ‘ جناب محمد حسام الدین ریاض گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ 2 نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پرجناب سید الیا س احمد جونیر اسسٹنٹ ڈپٹی آئی او ایس بہادر پورہ 2 کے علاوہ جناب مرزانصیربیگ ‘ محترمہ سری دیوی ‘ جناب محمد عبدالحمید ‘ جناب سید کلیم احمد ‘محترمہ سیدہ نزہت صغریٰ ‘ محترمہ رخسانہ روحی ‘محترمہ رفعت عارفہ ‘ محترمہ رفعت بیگم کے علاوہ سی آپیز سرینواس ‘ سرینو نائک ‘ عبدالخواجہ ایم آئی ایس اور دوسرے موجود تھے صدر معلمہ محترمہ آمنہ مبین نے کاروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔