سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات سمیت بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7.8 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں 33 سینٹی میٹر برف جبکہ وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں 20.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20.3 ملی میٹر بارش اور1.5 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں 12.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
سری نگر ہوائی اڈے پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب 9.0 ملی میٹر اور 13.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب19.5 ملی میٹر اور 26.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران سوپور میں 32.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب3.0 ملی میٹر،1.0 ملی میٹر،12.0 ملی میٹر اور 9.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک بڑے پیمانے کی مغربی ہوا داخل ہونے کے نتیجے میں وادی کشمیر میں 28 فروری تک وسیع پیمانے پر برف وباراں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 25 اور 26 فروری کو یہ سرگرمیاں زور پکڑ سکتی ہیں جس کے نتیجے میں وادی کے پہاڑی علاقوں خاص کر کپوارہ، بانڈی پورہ اور گاندربل کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 27 اور 28 فروری کو جنوبی، وسطی اور شمالی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے جبکہ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں میں بھی بارشوں کے ساتھ ساتھ برف باری متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو سری نگر میں بھی بارشوں کے ساتھ ہلکی برف باری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کشمیر اور جموں صوبوں کے صوبائی کمشنروں کو ایک ایڈوائزری ارسال کی ہےایڈوائزری میں کہا گیا ہے: ‘ایک تازہ فعال ویسٹرن ڈسٹربنس 25 فروری کی شام سے 28 فروری کی شام تک جموں و کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں کو متاثر کر سکتی ہے’۔
ایڈوائزری کے مطابق اس موسمی نظام کے زیر اثر جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر درمیانے درجے کی بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔
محکمے نےایڈوائری میں کہا ہے کہ ان ایام کے دوران خاص کر سادھنا پاس، راز ان پاس، سونہ مرگ – زوجیلا – گمری ایکسز، مغل روڈ، سنتھن ٹاپ اور دیگر پہاڑی علاقوں کی سڑکوں پر ٹرانسپورٹ عارضی طور پر متاثر رہ سکتا ہے۔
سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کھیت کھلیانوں میں آبپاشی و دیگر کام کرنے سے احتراز کریں۔
دریں اثنا وادی می شبانہ درجہ حرارت میں کہیں بہتری تو کہیں گراوٹ درج ہوئی ہےسری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔